عبدالستار ایدھی کے گردے جواب دے گئے، باقی عمر ڈائیلسز پر گزرے گی
اسلام آباد(ثناءنیوز) ممتاز سماجی کارکن عبد الستار ایدھی کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے باقی عمر وہ ڈائلیسز پر گذاریں گے یہ بات مولانا ایدھی کے ہمراہ سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کے سربراہ ڈاکٹر ادیب رضوی نے انسٹی ٹیوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ مولانا ایدھی کے گردوں کے لیے بہت سے ڈونر موجود ہیں مگر فوری طور پر ایدھی کے گردے تبدیل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں اور نہ ہی انہیں بیرون ملک علاج کی ضرورت ہے انہوں نے بتایا کہ عبد الستار ایدھی نے اپنے تمام اعضاءعطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر عبدالستار ایدھی کا کہنا تھا کہ میں صحت مند ہوں اور معمول کے کام باقاعدگی سے کر رہا ہوں۔ سندھ کے چیف سیکرٹری نے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی ٹرانسپلانٹیشن کا دورہ کیا اور مولانا عبدالستار ایدھی کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کی اور وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی طرف سے گلدستہ پیش کیا۔