یورپی یونین کا پاکستان میں دہشت گردی کے شکار افراد کی بحالی کیلئے ایک کروڑ پاﺅنڈ امداد کا اعلان
اسلام آباد/ برسلز(آئی این پی) یورپی یونین کا پاکستان میں دہشت گردی کے شکار افراد کی بحالی کیلئے ایک کروڑ پاﺅنڈ امداد کا اعلان ۔ یورپی یونین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی علاقوں اور خیبرپی کے میں دہشت گردی سے 2 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے جبکہ پاکستان خیبرپی کے، شمالی وزیرستان اور فاٹا میں چار سال سے دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ امداد شمالی علاقوں میں دہشت گردی سے متاثر ہونیوالے افراد کے لئے جاری کی گئی ہے، پاکستانی مشکلات کا شکار ہیں، جنہیں مدد کی بے حد ضرورت ہے۔