• news

آرٹیکل6کے تحت کارروائی میں پارلیمنٹ کا کوئی کردار نہیں:سپیکر

سپیکر(آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی سے پارلیمنٹ کا کوئی کردار نہیںہے کیونکہ یہ معاملہ سپریم کورٹ‘ حکومت‘ اپوزیشن اور پرویز مشرف کا معاملہ ہے‘ میاں نواز شریف نے واضح کردیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف کارروائی پارلیمنٹ سے باہر ہوگی‘ 21 نومنتخب اراکین اسمبلی کو تاحال پارلیمانی لاجز میں رہائش نہیں مل سکی کیونکہ قابضین قبضہ چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ہیں اب وزارت داخلہ قابضین کیخلاف کارروائی کرے گی۔ منگل کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی جزا و سزا کے معاملے پر فیصلہ سپریم کورٹ‘ حکومت اور اپوزیشن نے کرنا ہے پارلیمنٹ نے اس کا فیصلہ نہیں کرنا۔ انہوں نے کہا کہ کیونکہ پرویز مشرف کا معاملہ سپریم کورٹ‘ حکومت اور سابق صدر پرویز مشرف کے درمیان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی محکمے میں غلطی سٹاف کی ہوتی ہے لیکن ذمہ داری اس کے سربراہ پر عائد ہوتی ہے کیونکہ وہ اس کی ذمہ داری سے جان نہیں چھڑا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مکافات عمل ہے۔ کل کو فخر سے سابق صدر پرویز مشرف قوم کو مکے دکھاتا تھا اور آج جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید ہے۔ انسان کو برے وقت سے ڈرنا چاہئے اور اللہ تعالیٰ سے توبہ کرنی چاہئے۔ ایک وزیٹر گیلری کے کارڈز کے اجراءکے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیٹر گیلری 25 فیصد خالی ہوگی۔ ممبران کو دو سے زائد وزیٹر پاس جاری نہیں کئے جائیں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن