خفیہ ایجنسیوں کے اخراجات آڈٹ سے مستثنیٰ، جی ایس ٹی سمیت ٹیکسوں کا اطلاق 13 جون سے ہو گا ‘فنانس بل میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نئے مالی سال 2013-14 کے فنانس بل میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے فنانس بل میں تجویز دی خفیہ ایجنسیوں کے اخراجات کو آڈٹ سے مستثنی قرار دیا جائے۔ آڈیٹر جنرل کے اختیارات اور فرائض سے متعلق آرڈیننس میں ترمیم کی سفارش کی گئی ہے۔ خفیہ اداروں کے لئے وفاقی حکومت سرٹیفکیٹ جاری کرے گی۔ جی ایس ٹی کی شرح میں ایک فیصد اضافے کو بل کا حصہ بنا دیا گیا ہے جی ایس ٹی اور دیگر ٹیکسوں کا اطلاق 13 جون سے ہو گا۔ وصولی فنانس بل کی منظوری کے بعد یکم جولائی سے ہو گی۔ صارفین سے 17 روز کے بقایا جات وصول کئے جائیں گے۔