• news

نجم سیٹھی، سبحان احمد آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے لندن چلے گئے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹوبورڈ کے اجلاس میں شرکت کےلئے لندن روانہ ہو گئے۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ انتخاب عالم پہلے سے ہی لندن میں موجود ہیں۔ بورڈ میٹنگ27 سے 29 جون تک جاری رہے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ کے دوران پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی نوجوان فاسٹ با¶لر محمد عامر کی پانچ سالہ پابندی کی سزا کمی کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن