• news

جنوبی افریقہ پاکستان کیخلاف کرکٹ سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ نے پاکستان میں سکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کرکٹ سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیریز میں 3 ٹیسٹ میچ، 5 ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلا جائے گا۔ میچ دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز اکتوبر اور نومبر میں ہو گی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کے مطابق نومبر میں ہی سری لنکا کیخلاف سیریز کھیلی جائے گی۔ 2009ءکے بعد کسی بھی غیرملکی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن