• news

آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس شروع‘ مالی معاملات‘ کرکٹ کے فروغ پر غور ہو گا

لندن (آئی اےن پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سالانہ کانفرنس لارڈزکے تاریخی میدان کے کانفرنس ہال میں شروع ہو گئی۔ منگل کو پہلا اجلاس آئی سی سی کے ایفیلی ایٹ اور ایسوسی ایٹ ارکان کا ہوا جس کی صدارت آ ئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے کی۔ آئی سی سی کا چیف ایگزیکٹیو کمیٹی اجلاس آج سے شروع ہوگا جو دوروز جاری رہے گا۔ آئی سی سی کے دیگر اجلاس بھی ہوں گے جن کرکٹ کے امور، مالی معاملات، کرکٹ کے فروغ کیلئے تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں افغانستان کی ا یسوسی ایٹ اور رومانیہ کو ایفیلی ایٹ رکن بنانے کی درخواست پر بھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں آئی سی سی کا انسداد بدعنوانی و سکیورٹی یونٹ اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کرے گا۔ آئی سی سی کے2015ءکے ایونٹس اور کمرشلز پر بھی بات ہوگی۔ آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس ہفتہ کو ختم ہو گی۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی قائمقام چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی، چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنر انتخاب عالم کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن