سانحہ نانگا پربت پاکستان کیخلاف بین الاقوامی سازش ہے : تعزیتی ریفرنس
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) سانحہ نانگا پربت بیس کیمپ پاکستان کیخلاف ایک بین الاقوامی سازش ہے۔ اس سانحہ نے نہ صرف پوری پاکستانی قوم بلکہ پنجاب بھر میں کوہ پیما برادری کو افسردہ کر دیا ہے۔ دہشت گردی کے اس مذموم اقدام کی جتنی بھی مذمت کی جائے، کم ہے۔ ان خیالات کا اظہار نیپال، یوکرائن کے سفارتکاروں سمیت الپائن کلب آف پاکستان کے صدر کرنل (ر) منظور حسین، سیکرٹری ابوظفر صادق، وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کے جائنٹ سیکرٹری، عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما و سابق صدر الپائن کلب نذیر صابر نے اس سانحہ کی یاد میں منعقد ہونیوالے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریفرنس کا اہتمام الپائن کلب آف پاکستان نے کیا تھا۔ اس موقع پر جاں بحق ہونے والے غیرملکی کوہ پیما¶ں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ تعزیتی ریفرنس میں روس، سربیا، سلوانیا، نیپال سمیت مختلف ممالک کے کوہ پیما¶ں کے علاوہ ما¶نٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ، ان کے بھائی مرزا علی، پاکستان ٹورز ایسوسی ایشن کے صدر مسٹر ایوب اور دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما اشرف امان (پرائیڈ آف پرفارمنس) اور اسلام آباد ایڈونچر کلب کے صدر پروفیسر افتخار شہباز نے شرکت کی۔ غیرملکی سفارتکاروں نے کہا کہ دہشت گرد کوہ پیما¶ں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ نانگا پربت کے ٹو جیسے برف پوش پہاڑ صرف پاکستان میں ہیں دنیا میں اور کہیں نہیں۔