زرداری امریکہ سے معاملات کیلئے نوازشریف کے ”پیٹی بند“ بھائی بن گئے: حافظ حسین
اوکاڑہ (آئی این پی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ آصف زرداری آموں کی پیٹیاں بھیج کر امریکہ سے معاملات طے کرنے کے حوالے سے میاں نوازشریف کے ”پیٹی بند“ بھائی بن چکے ہیں۔ زرداری کے نزدیک نوازشریف اب ”عام“ نہیں رہے اسی لئے انہوں نے آم بھجوائے۔ وہ یہ بھی بتانا چاہتے ہیں کہ ”آم کے آم گٹھلیوں کے دام“ بھی ہوتے ہیں۔ آئین میں آرٹیکل چھ تو ہے مگر اس پر قانون سازی نہیں کی گئی۔