وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر کے ای ایس سی سے معاہدات آئین کے خلاف ہیں: ذیلی کمیٹی سینٹ
اسلام آباد (آن لائن) سےنٹ کی قائمہ کمےٹی برائے پانی و بجلی کی ذےلی کمیٹی نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر کے ای ایس سی کے معاہدات کو ماورائے آئین قرار دے دیا اور کے ای ایس سی اور ابراج کیساتھ بالا بالا معاہدات کرنیوالوں کیخلاف اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی، کمےٹی نے کے ای ایس سی کی جانب سے سوئی سدرن، پی ایس او اور دوسرے سرکاری و پرائیویٹ محکمہ جات کے بقایا جات کی عدم فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا، این ٹی ڈی سی وزارت خزانہ، کیبنٹ ڈویژن اور نیپرا سے 2002ءسے 2013ءتک وفاقی کابینہ کے فیصلوں اور معاہدات کی تفصیلات طلب کر لیں۔ اجلاس کی صدارت شاہی سید نے کی۔ انہوں نے کہا کے ای ایس سی کی نجکاری، مبینہ گھپلوں اور پیداواری صلاحیت کم بتا کر قوم سے غداری کی جا رہی ہے۔