• news

انصاف کی فراہمی کیلئے باراور بنچ میں گہرا رشتہ ہے: جسٹس افتخار

 اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت ) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے حا فظ آباد بار وفد سے کہا کہ ایک پیشہ ور وکیل ہر لمحہ قانون کے علم کے حصول کے لیئے متحرک رہتا ہے اور ساری زندگی قانون کے طالبعلم کے طور پر گزار دیتا ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حافظ آباد کے صدر فاروق کھوکھر کی سربراہی میں آنے والے 13 رکنی وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ، چیف جسٹس نے کہا بار اور بنچ کے مابین انصاف کی فراہمی کے حوالے سے گہرا رشتہ ہے اور نوجوان وکلاءہمارا اثاثہ ہیں ،انہوں نے کہا عدلیہ کی آزادی کی تحریک میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حافط آباد کا بہت بڑ احصہ ہے ۔ وفد کے ارکان نے چیف جسٹس کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور اور وکلاءکو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن