• news

افغانستان سے نیٹو کا انخلائ،پاکستان میں انکے زیر استعمال سامان کی سمگلنگ بڑھ گئی

لاہور(خبرنگار)افغانستان سے نیٹو افواج کا انخلا شروع ہوتے ہی ان کے زیر استعمال سامان کی پاکستان میں سمگلنگ بڑھ گئی۔ پاکستان میں لوڈشیڈنگ میں اضافے اور گھنٹوں بجلی بند رہنے کی وجہ سے افغانستان میں نیٹو فوج کے زیر استعمال جنریٹرز خصوصاً زیادہ طاقت کے جنریٹروں کی سمگلنگ بڑھ چکی ہے۔کسٹم اینٹی سمگلنگ لاہور گزشتہ 10دنوں میں بارہ400-300-200 کے وی کے جنریٹرز قبضہ میں لے چکی ہے۔یہ تمام جنریٹرز صنعتی استعمال کیلئے لائے گئے ہیں۔گزشتہ روز بھی پشاور سے سمگل ہوکر آنیوالے دو300-300کے وی کے دو جنریٹرقبضہ میں لیے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن