دریائے سندھ میں طغیانی، کٹاﺅ، مون سون بارشوں کا سلسلہ کل سے شروع ہوگا: محکمہ موسمیات
لاہور+ تربیلا(سٹی رپورٹر+ ایجنسیاں) دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں اضافے سے چشمہ بیراج کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہو کر 644 فٹ تک پہنچ گئی۔ نواحی علاقوں بستی رندان، بستی پرانی و دیگر علاقوں میں دریائے سندھ میں شدید طغیانی آ گئی اور کٹاﺅ میں شدت آ گئی ہے جبکہ مکینوں کی بڑی تعداد نے نقل مکانی شروع کردی ہے مون سون بارشوں کا سلسلہ کل سے شروع ہوگاجبکہ تربیلا ڈیم میں بھی پانی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے۔