وکلاءتشدد‘ ٹارگٹ کلنگ کیس‘ عدالت کا ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں وکلاءتشدد اور ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت پر عدالت نے ملزمان کی جلد گرفتاری اور وکلاءبرادری کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مقدمہ کی مزید سماعت 10 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تو سی پی او راولپنڈی عبدالرزاق چیمہ اور لاہور ہائی کورٹ بار راولپنڈی بنچ کے صدر توفیق آصف عدالت میں پیش ہوتے ہوئے بتایا کہ پولیس اور وکلاءکی مشاورت سے 8 نکات پر مبنی ایس او پی تیار کی گئی ہے۔