پاکستان بھارت میری ٹائم ایجنسیوں کے درمیان مذاکرات، غیرقانونی شکار کی معلومات کا تبادلہ بڑھانے پر اتفاق
کراچی (آئی این پی) پاکستان بھارت میری ٹائم سکیورٹی ایجنسیوں کے مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ مذاکرات میں ماہی گیری اور متعلقہ امور کے علاوہ غیر قانونی شکار کی معلومات کا تبادلہ بڑھانے پر اتفاق ہو گیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان اگلا مذاکرائی دور نئی دہلی میں ہو گا۔ منگل کو پاکستان بھارت میری ٹائم سکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان جاری مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، مذاکرات میں بھارتی وفد کی قیادت وائس ایڈمرل انوراگ گویالان اور پاکستانی وفد کی قیادت ایئر ایڈمرل وسیم اکرم نے کی۔