امریکی ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی خفیہ معلومات چرائے جانے کے انکشاف پر سینٹ کمیٹی متحرک
اسلام آباد (ثناءنیوز) امریکہ کی خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے پاکستان کی خفیہ معلومات چرائے جانے کے انکشاف کے بعد سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ڈیفنس متحرک ہو گئی ہے۔ ملکی ڈیفنس اکانومی اور عام شہری کے زیر استعمال انٹرنیٹ کو محفوظ کرنے کیلئے سائبر حصار قائم کرنے اورقانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بل لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس تناظر میں پاکستان انفارمیشن سکیورٹی ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر عامر جعفری کی سربراہی میں سینٹ کی کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین مشاہد حسین سید سے ملاقات کی اورمل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔