پنجاب یونیورسٹی نے ایم اے لیول کے امتحانات کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا
لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے16جولائی سے شروع ہونے والے ایم اے ایجوکیشن پارٹ۔I (ایلیمنٹری /سیکنڈری /جنرل) اور ایم ایڈ (جنرل اینڈ سائنس) سپلیمنٹری2012ءاور اینول2013ءکے امیدواروں کے لئے داخلہ فارم جمع کروانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 27 جون اور ڈبل فیس کے 28 جون تک داخلہ فارم جمع کرواسکتے ہیں۔