• news

دہشت گردی کیخلاف عمران کی تجویز پر پیپلزپارٹی پہلے ہی عملدرآمد کر چکی: منظور وٹو

لاہور (خبر نگار) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کیلئے قومی پالیسی تشکیل د ی تھی اور اس پر عملدرآمد بھی کرایا تھا۔ اس قومی پالیسی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں، مسلح افواج، دانشوروں، سول سوسائٹی کو شامل مشورہ کیا گیا تھا جس کے بعد سوات میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر کے نہ صرف سوات دہشت گردوں سے واگزار کروایا بلکہ وہاں سے متاثر ہو کر نکلنے والے 25 لاکھ افراد کو 3 ماہ میں ان کے گھروں میں دوبارہ آباد کیا۔ نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دہشت گردی کے خلاف کارروائی کیلئے قومی پالیسی کی جو تجویز دی ہے اس پر پیپلزپارٹی پہلے ہی عملدرآمد کر چکی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن