یاسمین عباسی نے مشرف کے دوسرے پی سی او کے تحت حلف اٹھایا تھا سپریم کورٹ کے حکم پر برطرف ہوئیں
اسلام آباد (نیٹ نیوز+ بی بی سی) سوئس مقدمات بند کرنے کے حوالے سے خط اس وقت کی سیکرٹری قانون یاسمین عباسی نے لکھا۔ان کے بارے میں بی بی سی نے بتایا ہے کہ یاسمین عباسی بھی اعلیٰ عدلیہ کے ان ججز میں شامل تھیں جنہوں نے سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں ان کے دوسرے عبوری آئینی حکم نامہ کے تحت حلف اٹھایا تھا اس کے بعد ان ججز کو سپریم کورٹ کے ایک حکم پرعہدوں سے برطرف کردیا گیا تھا۔