• news

چار لاکھ روپے تک کی سالانہ آمدن پر انکم ٹیکس کی چھوٹ ہو گی

اسلام آباد (آئی اےن پی) حکومت نے ملک میں انکم ٹیکس کی شرح میں نئی ردوبدل تجویز کی ہے جسے پارلیمنٹ کی منظوری سے نئے مالی سال کیلئے نافذ کیا جاسکتا ہے۔ بجٹ کے ترمیم شدہ فنانس بل میں انکم ٹیکس کی جو نئی تجاویز شامل ہیں ان کے مطابق چار لاکھ روپیہ تک کی سالانہ آمدنی پر ٹیکس کی چھوٹ ہوگی۔ دوسری سلیب میں 62 ہزار روپے تک کی ماہانہ آمدن پر 3125 روپے ٹیکس ہو گا، تیسری سلیب میں ماہانہ ایک لاکھ 17 ہزار تنخواہ پر انکم ٹیکس 7 ہزار 291 روپے، ایک لاکھ 25 ہزار ماہانہ آمدن پر 7 ہزار 9 سو روپے انکم ٹیکس ہو گا، ڈیڑھ لاکھ ماہانہ آمدن پر 11 ہزار 6 سو روپے جبکہ دو لاکھ 8 ہزار ماہانہ تنخواہ پر 21 ہزار 8 سو روپے ٹیکس دے گا، اڑھائی لاکھ ماہانہ تنخواہ پر تیس ہزار روپے، دولاکھ 91 ہزار روپے ماہانہ آمدن پر ساڑھے 39 ہزار روپے، تین لاکھ 33 ہزار ماہانہ آمدن پر انکم ٹیکس 48 ہزار روپے پانچ لاکھ 83 ہزار ماہانہ آمدن پر ایک لاکھ 18 ہزار روپے ٹیکس دینا ہو گا،، آخری سلیب میں ستر لاکھ سے زائد آمدن پر فکس 14 لاکھ 25 ہزار روپے اور 30 فیصد ٹیکس عائد ہو گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن