سانحہ کارساز بھی مناسب سکیورٹی فراہم نہ کرنے پر ہوا: رحمن ملک
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بینظیر بھٹو کیس میں سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کا بیان بھی چالان میں شامل کر لیا گیا۔ سابق وزیر داخلہ اور بے نظیر بھٹو کی شہادت کے وقت سکیورٹی ایڈوائزر نے بھی بیان ریکارڈ کرا دیا۔ رحمان ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پرویز مشرف نے دبئی میں بے نظیر بھٹو سے دو ملاقاتیں کیں۔ دونوں میری موجودگی میں ہوئیں۔ پرویز مشرف نے بے نظیر کو انتخابات سے پہلے پاکستان آنے سے منع کیا۔ بے نظیر بھٹو کے انکار پر مشرف کو مایوسی ہوئی۔ کراچی میں بھی مناسب سکیورٹی فراہم نہ کرنے پر سانحہ کارساز ہوا۔