حکومت نے 12 ججوں کو مناسب سکیورٹی فراہم نہیں کی: جسٹس مشیر عالم
کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس مشیر عالم نے جسٹس مقبول باقر پر حملے کے حوالے سے کہا کہ ججز جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشت گردی کے مقدمات کے فیصلے دے رہے ہیں‘ ججز کو سکیورٹی دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ ماتحت عدالتوں کے ججوںکو دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور حکومت نے 12 ججوں کو مناسب سکیورٹی فراہم نہیں کی جبکہ ججز کو سکیورٹی دینا اور بڑھانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ حکومت عدالتوں کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائے جن لوگوں کو سزائیں دی جا رہی ہیں حکومت ان کی سزاﺅں پر عملدرآمد یقینی بنائے اور سزائے موت کے قیدیوں کو حکومت کی جانب سے غیر ضروری رعایت نہ دی جائے۔