وزیراعظم نوازشریف 4 جولائی کو چین کا دورہ کریں گے: ذرائع
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف 4 جولائی سے 8 جولائی تک چین کا دورہ کریں گے۔ یہ ان کا بحیثیت وزیراعظم پہلا سرکاری دورہ ہو گا۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ چین کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔