شکیل آفریدی سے ملاقاتوں پر پابندی ختم اہل خانہ مہینے میں ایک بار مل سکیں گے
پشاور (آئی این پی )امریکہ کےلئے اسامہ کی نشاندہی کرنے والے عسکریت پسندوں سے روابط کے الزام میں قید کی سزا کاٹنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی سے سنٹرل جیل پشاور میں ملاقات پر پابندی اٹھا کراہل خانہ، بچوں و بھائی کو مہینہ میں ایک بار ملاقات کی اجازت دیدی گئی۔ سنٹرل جیل پشاور کے ذرائع کے مطابق گذشتہ ایک سال سے عسکریت پسند تنظیموں سے روابط کے الزام میں قید کی سزا کاٹنے والے سابق ایجنسی سرجن ڈاکٹر شکیل آفریدی سے ملاقات پر عائد پابندی اٹھا لی گئی۔ ذرئع کے مطابق اب اہل خانہ بیوی بچوں و بھائی ڈاکٹر شکیل آفریدی سے سنٹرل جیل پشاور میں ایک ماہ میں ایک ملاقات کرسکیں گے۔