حکمران میرے خلاف ہیں، انصاف کہاں سے ملے گا: مشرف
اسلام آباد (آئی این پی) سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل ابراہیم ستی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے اٹارنی جنرل کے جواب پر اپنے اعتراضات سپریم کورٹ میں داخل کرا دیئے ہیں، پرویز مشرف نے اپنے اعتراضات میں لکھا ہے کہ مجھے انصاف کہاں سے ملے گا، موجودہ حکومت کے سربراہ میرے مخالف ہیں، بدھ کے روز سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل ابراہیم ستی ایڈووکیٹ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سابق صدر نے اٹارنی جنرل کے جواب پر اپنے اعتراضات سپریم کورٹ میں داخل کرا دیئے ہیں، پرویز مشرف نے اپنے اعتراضات میں کہا ہے مجھے انصاف کہاں سے ملے گا، موجودہ حکومت کے سربراہ میرے مخالف ہیں، انہوں نے اعتراض کرتے ہوئے مزید کہا تاثر ہے کہ ساری عدلیہ میرے خلاف ہے، معاملہ عدالت میں ہے اور میڈیا روزانہ میرا ٹرائل کر رہا ہے، پرویز مشرف نے یہ بھی اعتراض لگایا کہ موجودہ حکومت میری مخالف ہے اور سپریم کورٹ کو چاہیے کہ فیئر ٹرائل پر میرے قانونی مفادات کا تحفظ کرے۔