سوئس حکام کو لکھے گئے دوسرے خط کا متن
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سوئس حکام کو سابق سیکرٹری قانون یاسمین عباسی کی جانب سے لکھے گئے خط کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں صدر کو آرٹیکل248کے تحت مکمل تحفظ اور استثنیٰ حاصل ہے۔ 1997ءمیں سیف الرحمن اور اٹارنی جنرل چودھری فاروق کے لکھے گئے خط غیر قانونی تھے۔ احتساب عدالت نے کوٹیکنا کیس میں اے آر صدیقی کو بری کر دیا۔ عدالت نے کیس میں آصف زرداری کا استثنیٰ قبول کیا۔ ان مقدمات میں یہ نہیں کہاگیا کہ آصف زرداری نے کوئی کرپشن کی۔ پری شپمنٹ ٹھیکے دینے میں حکومت کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔ منی لانڈرنگ سے متعلق پاکستان میں کوئی جرم سرزد نہیں ہوا۔ حکومت پاکستان یہ سمجھنے میں حق بجانب ہے کہ سوئس حکام مقدمات نہیں کھول سکتے۔