ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ: ماریہ شراپووا‘ کیرولین وزنائیکی‘ اینا آئیوانووک‘ فیڈرر ہار گئے
لندن (سپورٹس ڈیسک +نوائے وقت رپورٹ) معروف ٹینس پلیئر اورومبلڈن کے دفاعی اور سات بار کے چیمپئن کو دوسرے ہی راﺅنڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ راجرفیڈرر منز سنگل میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ راجر فیڈرر کو یوکرائن کے سرگئی اسگخوسکی نے دوسرے راﺅنڈ میں شکست دی۔ رافل نڈال پہلے ہی ومبلڈن میں شکست کے بعد باہر ہوچکے ہیں۔ میچ 3 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا۔ میچ کے چاروں سیٹس کا فیصلہ ٹائی بریکر پر ہوا۔ راجر فیڈرر کو 6-7، 7-6، 7-5، 7-6 سے شکست ہوئی۔ لندن میں جاری ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمن سنگلز مقابلوں میں پرتگال کی مشعل لارچر ڈی بریٹو نے روس کی ماریہ شرا پووا کو شکست سے دوچار کر دیا۔ ماریہ شرا پووا میچ کے دوران ان فٹ ہو گئیں جس کے باعث مشعل کو فاتح قرار دیدیا گیا۔ دیگر میچز میںایم پیوگ نے سولر ایسپونوسا، سوریر نوارو نے لوسس بارونی، اے کورنٹ نے ایس ہسی، کے کنپ نے سفاروا، برنی روا نے ٹسو انکوکو، کٹ کوسکا نے کیرولین وزنائیکی، ای با¶چرڈ نے اینا آئیوانووک کو شکست دے کر تیسرے را¶نڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں میں وی ٹرا¶نکی نے کوزنٹ اوف، ڈی برا¶ن نے لیٹن ہیوٹ، ایف وارڈیسکو نے بینی ٹیو، بی پیئر نے ایس رابرٹ، این الماگرو نے جی رافنن، اینڈی مرے نے لیوین سن کو شکست دے کر تیسرے را¶نڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ میخائل بوژنی نے واسک پاپسیل کو شکست سے دوچار کر دیا۔ ٹاپ سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ، ڈیوڈ فیرر، ٹوماس برڈچ، یوآن مارٹن ڈیل پوٹرواورسیرینا ولیمز نے ومبلڈن ٹینس چمپئن شپ کے دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی۔ ماریہ کرلنکوپہلے راﺅنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہرہوگئیں۔