• news
  • image

مقبوضہ کشمیر : منموہن نے سکیورٹی حصار میں بھارت کی سب سے لمبی ریلوے سرنگ کا افتتاح کر دیا

مقبوضہ کشمیر : منموہن نے سکیورٹی حصار میں بھارت کی سب سے لمبی ریلوے سرنگ کا افتتاح کر دیا

سری نگر(نوائے وقت رپورٹ+این این آئی+اے ایف پی)بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے مقبوضہ کشمیر کے دورے کے دوسرے روز بانی ہال میں بھارت کی سب سے لمبی ریلوے سرنگ کا افتتاح کیا جو 11کلو میڑ لمبی ہے۔ منموہن نے کہا کہ ہمارا یہ خواب تھا کہ کشمیر کو 2018 تک ملک کے دیگر دوسرے نیٹ ورک سے جوڑ دیا جائے۔ من موہن سنگھ اور سونیا گاندھی کے دورہ کشمیر کے موقع پر بدھ کو بھی سری نگر شہر اور سول لائنز میں ناکہ بندی سے لوگ دن بھر محصور رہے۔ بھارتی وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کشمیر انٹر نیشنل کنونشن سنٹر سرینگر میں خطاب کرتے ہوئے سرینگر میں رونما ہوئے واقعات کو فوری طور بند کرنے کی ضرورت ہے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن