• news
  • image

وزیر اعلیٰ سندھ نے جسٹس مقبول باقر کی خیریت دریافت کی

وزیر اعلیٰ سندھ نے جسٹس مقبول باقر کی خیریت دریافت کی

کراچی (این این آئی) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آغا خان ہسپتال جا کر بم دھماکے میں زخمی ہونیوالے سندھ ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس مقبول باقر کی عیادت کی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے ہسپتال میں موجود ججز صاحبان، جسٹس مقبول باقر کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔ اور اس سانحے پر دلی افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے سینئر جج جسٹس مقبول باقر کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور بتایا کہ خدا کا شکر ہے جسٹس مقبول باقر کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ڈاکٹر بہتر طریقے سے جسٹس مقبول باقر کی نگہداشت کر رہے ہیں اور طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ جسٹس مقبول باقر بڑے ہمت اور حوصلے سے ہیں اور بات چیت کر رہے ہیں۔ ادھر چیف سیکرٹری سندھ چودھری اعجاز نے کہا ہے کہ تمام تر سکیورٹی کے باوجود دہشت گردی کا یہ واقعہ پیش آیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ / خیریت

epaper

ای پیپر-دی نیشن