اسمبلیوں میں خواتین کی نشستیں بڑھانے کی درخواست ،ہائیکورٹ نے الیکشن کمشن سے 3 ہفتے میں جواب مانگ لیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے اسمبلیوں میں آبادی کے تناسب سے خواتین کی نشستوں کی تعداد بڑھانے کےلئے دائر درخواست پر الیکشن کمشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ فاضل عدالت نے گذشتہ روز کیس کی سماعت کا آغاز کیا تو درخواست گذار کے وکیل بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آئین نے تمام شہریوں کو مساوی حقوق دئیے ہیں۔ اسمبلیوں میں خواتین کی مخصوص نشستوں کی تعداد اور انتخاب کا مروجہ طریقہ کار آئین سے متصادم ہے اس لئے خواتین کی اسمبلیوں میں مناسب نمائندگی نہیں ہو پاتی۔