یورپی ممالک میں ہر چوتھا شہری بیروزگار ہے: یورپی یونین
برسلز (اے پی پی) یورپین یونین نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کے نوجوانوں میں بیروزگاری کی شرح 25 فیصد سے زائد ہے۔ 16 سے 25 سال کی عمر کا ہر چوتھا نوجوان روزگار سے محروم ہے۔ حال ہی میں جاری رپورٹ کے مطابق اپریل 2013ءکے آخر تک دو دفعہ یورپی یونین کا امدادی پیکیج حاصل کرنے والے یونان میں مجموعی طور پر بیروزگاری 27 فیصد جبکہ 62.5 فیصد نوجوان روزگار سے محروم ہیں۔