میکسیکو نے امریکہ کی جانب سے متوقع سرحدی دیوار بنانے پر تحفظات کا اظہار کر دیا
میکسیکو (این این آئی) میکسیکو کے وزیر خارجہ انٹونیومیڈے نے پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے متوقع سرحدی دیوار بنانے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ چند دن قبل امریکی حکومت نے انسانی اور تجارتی سمگلنگ روکنے کیلئے امریکن، میکسیکن بارڈر پر گیارہ سو کلو میٹر طویل دیوار بنانے کا اعلان کیاتھا۔