ملک کے کئی علاقوں میں مون سون بارشیں آج شروع ہوں گی: محکمہ موسمیات
اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ (آج) جمعرات سے ملک کے اکثر علاقوں میں مون سون بارشیں شروع ہوں گی جس سے درجہ حرارت میں کمی کی توقع ہے۔ اسلام آباد سمیت ملک کے اکثر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر ہیں تاہم محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعرات سے مون سون بارشوں کا پہلا سلسلہ شروع ہو رہا ہے جو اتوار تک جاری رہے گا۔