بجلی بحران معیشت کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے: خالد پرویز
لا ہور (کامرس رپورٹر) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے بجلی بحران کو ملکی معیشت کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قدرت نے پاکستان کو بھرپور قدرتی ذرائع سے نوا زا ہے۔ پاکستان میں پانی، کوئلے، گیس اور شمسی طریقے سے بجلی پیدا کرنے کے لامحدود وسائل دستیاب ہیں مگر ہماری حکومتوں کی نااہلی اور غلط پالیسیوں سے آج ہماری صنعت کا پہیہ جام اور دکان کا بلب روشن نہیں ہے۔ موجودہ حکومت نجی سیکٹر کے تعاون سے ان تمام شعبوں میں نئے اور جلد مکمل ہونے والے منصوبے تیار کرے اور ہنگامی و جنگی بنیادوں پر بجلی بحران سے نکلنے کیلئے دن رات کام کیا جائے۔