اہل افسران کو فیلڈ میں تعینات کرنے سے متعلق پالیسی تشکیل دے رہے ہیں: ملک آصف بھا
لاہور(سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر جنگلات ، جنگلی حیات و ماہی پروری ملک محمد آصف بھا اعوان نے محکمہ کے اعلی حکام کو کرپشن و بد عنوانی بارے زیر التوا انکوائریاں جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جاسکے۔ انہوںنے یہ بات گذشتہ روز محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر محکمہ جنگلات، جنگلی حیات اور فشریز کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔ موجودہ حکومت کرپشن اور بد عنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا تہیہ کئے ہوئے ہے اس لئے اہل اور ایماندار افسران کو فیلڈ میں تعینات کرنے کے حوالے سے ایک جامع پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے۔