مرکنٹائل ایکس چینج میں 4 ارب 92 کروڑ سے زائد کا کاروبار
لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گذشتہ روز 21749 لاٹ کے سودے 4ارب 92کروڑ 69 لاکھ 50ہزار 9سو 55 روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ میں سونے، چاندی، سونے، چاول، پام آئل، چینی اور گندم کی قیمتوں میں کمی جبکہ کپاس کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 94.92ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 18.58 ڈالر، ایک اونس سونے کی قیمت 1228.8 ڈالر، 10گرام سونے کی قیمت 40955 روپے، ایک تولہ سونے کی قیمت 47975 روپے، 100کلو چاول اری 6 کی قیمت 3743روپے، ایک من پام آئل کی قیمت 4452 روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 46.56 روپے، ایک پاﺅنڈ کپاس کی قیمت 86.02 سینٹ اور 100کلو گندم کی قیمت 3393 روپے پر بند ہوئی۔