حکومت چھوٹے کاشتکاروں کیلئے بائیو گیس پلانٹس لگانے کیلئے کوشاں ہے: ڈاکٹر فرخ جاوید
لاہور (سپیشل رپورٹر) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے نشاط ملز میں بائیو ماس پلانٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری زراعت مومن آغا اور مینجر تھرمل پنجاب پاور ڈویلپمنٹ بورڈ میڈم ثانیہ بھی ان کی ہمراہ تھیں ۔ وزیر زراعت نے بائیوماس پلانٹ کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ حکو مت پنجاب چھوٹے کاشتکاروں کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے مزین ماحول دوست بائیو گیس پلانٹس لگانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ وزیر زراعت نے بائیو ماس پلانٹس کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا۔