سانحہ نانگا پربت پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے:رائے عقیل عباس
سانحہ نانگا پربت پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے:رائے عقیل عباس
لاہور (پ ر) راجپوت سنگت پاکستان کے چیئرمین رائے عقیل عباس بھٹی نے کہا سانحہ نانگا پربت بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔ پوری قوم اس سانحے پر ننجیدہ اور ملک دشمنوں کے خلاف یک آواز ہے لوگ پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ اس سانحے پر پاکستان دوست ممالک کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ان عظیم قربانیوں کو پوری دنیا نے سراہا ہے۔