• news

نوجوانوں کو بچائیں گے‘ لاہور کو منشیات سے پاک کرکے دم لیں گے:فہمیدہ مشتاق

نوجوانوں کو بچائیں گے‘ لاہور کو منشیات سے پاک کرکے دم لیں گے:فہمیدہ مشتاق

لاہور(لیڈی رپورٹر)سیکرٹری سوشل ویلفیئر پنجاب فہمیدہ مشتاق نے کہا ہے کہ نوجوان نسل پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہے ان کی حفاظت ہر شہری کی ذمہ داری ہے ہم نوجوان نسل کو منشیات کی دلدل میں دھنسنے نہیں دیں گے اور لاہور کو منشیات سے پاک کر کے دم لیں گے، منشیات کے عالمی دن کا مقصد لوگوں میں شعور اور منشیات کے خلاف نفرت پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہارگزشتہ روز انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر سیف چائلڈ فا¶نڈیشن کے زیر اہتمام مختلف اداروں کے ساتھ فا¶نڈیشن کے مرکزی آفس سے پریس کلب لاہور تک مشترکہ واک کی قیادت کے دوران کیا۔ فا¶نڈیشن کی جانب سے کوئین میری کالج روڈ پر آگہی کیمپ بھی لگایا گیا ۔واک سے قبل پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈرگ فری لاہور الطاف قمر نے سیکرٹری سوشل ویلفیئر کو منشیات سے پاک لاہور منصوبے پر بریفنگ دی۔

ای پیپر-دی نیشن