• news
  • image
  • text

ریاض پیرزادہ نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھالیا‘ تقریب میں وزیراعظم سمیت کوئی اہم شخصیت شریک نہ ہوئی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ریاض حسین پیرزادہ نے وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں انتہائی سادگی سے ہوئی۔ صدر زرداری نے ان سے حلف لیا۔ ایوان صدر کی جانب سے صرف 3 وفاقی سیکرٹریوں کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔ تقریب میں وزیراعظم سمیت کسی بھی اہم شخصیت نے شرکت نہیں کی۔ تقریب دربار ہال کی بجائے چھوٹے ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب ختم ہوتے ہی حسب روایت سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے مہمانوں کو ریفریشمنٹ کی دعوت دی تاہم جب مہمان ریفریشمنٹ کے لئے پہنچے تو چائے تو درکنار وہاں پر پانی کا بھی بندوبست نہیں کیا گیا تھا جس پر انہیں مہمانوں سے معذرت کرنا پڑی۔ ریاض پیرزادہ این اے 186 سے منتخب ہوئے ہیں۔ 

epaper
اسلام آباد: صدر ریاض پیرزادہ سے حلف لے رہے ہیں

ای پیپر-دی نیشن