• news

سندھ :ڈپٹی کمشنرز کو مجسٹریل پاورز دینے کا اصولی فیصلہ

کراچی(وقائع نگار) حکومت سندھ نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو دئیے گئے اضافی اختیارات واپس لے لئے ہیں۔ محکمہ سروسز سندھ نے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ایڈمنسٹریٹرز کے اضافی اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو دینے کا حکم نامہ واپس لے لیا گیا ہے اور اب ایڈمنسٹریٹرز کی خالی آسامیوں پر نئی تعیناتی کے احکامات متوقع ہیں۔ دوسری جانب عدالتی ا حکامات کی روشنی میں حکومت سندھ نے مجسٹریل پاورز ڈپٹی کمشنرز کو دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن محکمہ داخلہ سندھ جلد جاری کرے گا۔ حکومت سندھ نے محکمہ صحت (ہیلتھ) میں غیر حاضر افسران کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے‘ بغیر اجازت غیر حاضر رہنے والے 7 ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کارروائی کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن