• news

آسٹریلیا: کیون رڈ نے وزیرِاعظم کا حلف اٹھا لیا

لندن (بی بی سی) آسٹریلیا میں لیبر پارٹی کے سابق رہنما کیون رڈ نے ملک کے نئے وزیرِ اعظم کا حلف اٹھا لیا۔ کیون رڈ نے ایک دن پہلے پارٹی کی قیادت کے لیے ہونے والے انتخاب میں سابق وزیراعظم جولیا گیلارڈ کو شکست دی تھی۔ آسٹریلیا کے نئے وزیرِاعظم نے اپنی کامیابی کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں جولیا گیلارڈ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزیرِاعظم کی حیثیت سے برے حالات کے باوجود کافی کامیابی حاصل کی۔ خیال رہے کہ آسٹریلیا میں آئندہ ستمبر میں عام انتخابات ہونے والے ہیں اور مختلف جائزوں سے یہ پتہ چلتا ہے کہ انتخابات میں لیبر پارٹی کو شکست ہونے والی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن