• news

وزارت داخلہ نے اسلحہ لائسنسوں کے اجراءپر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزارت داخلہ نے ممنوعہ و غیرممنوعہ اسلحہ کے لائسنسوں کے اجراءپر پابندی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی طرف سے ممنوعہ و غیر ممنوعہ اسلحہ کے لائسنسوں کے اجراءپر پابندی کے اعلان کی روشنی میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ پابندی تاحکم ثانی ہو گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن