• news

ملک پرویز (ایم این اے) صاحب ! سنیاری سٹریٹ مٹی و مٹی، توجہ فرمائیں

مکرمی: ہماری گلی عقب شالا مار باغ افتخار پارک (سنیاری سٹریٹ) عرصہ دراز سے سرے سے بنی ہی نہیں جبکہ ایم پی اے وسیم قادر اور کوآرڈینیٹر مسلم لیگ (ن) عمر بشارت کی ہدایت کے مطابق اس علاقے کی اردگرد کی گلیاں بن چکی ہیں۔ یہ گلی مخمل میں ٹاٹ کا پیوند دکھائی دے رہی ہے۔ جب بارش ہوتی ہے تو یہ گلی ایک گندے جوہڑ کا منظر پیش کر رہی ہوتی ہے جس سے سکول جانے والے بچے اور نمازیوں کے لئے تکلیف اور پریشانی کا باعث بن جاتی ہے اور اگر اس گلی میں کبھی خوشی اور غمی کا موقع ہو تو تمام اہل محلہ کو بہت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ یاد رہے کہ اس گلی کے بارے میں عمر بشارت اچھی طرح جانتے ہیں جبکہ ان کا موقف ہے کہ فنڈ نہیں ہیں جبکہ دوسرے علاقوں میں ترقیاتی کام کروا رہے ہیں اور ان کا اپنا گھر اس گلی سے چند گز پر واقع ہے اور اس کے آس پاس کی تمام گلیاں کارپٹنگ گلیاں ہیں۔ ایم این اے ملک پرویز سے استدعا ہے کہ وہ اپنے کوآرڈینیٹر کی توجہ سنیاری سٹریٹ کی طرف دلائیں جو مٹی و مٹی ہے اور برسات میں گارے اوگارا ہو جاتی ہے۔ مون سون شروع ہونے والا ہے اس میں گلی کی حالتِ زار کا سوچ کر ہی دل پھٹنے لگتا ہے۔ ہم نہیں کہتے کہ ہماری گلی کارپٹنگ گلیوں میں شمار ہو بس اتنا کر دیں کے ہم اپنے پا¶ں آسانی سے رکھ کر چل سکیں۔ (فیصل حق/ 0300- 9457727)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن