• news

برطانیہ میں مقیم حاجی عبدالرزاق انتقال کرگئے

پچھلے دنوں برطانیہ کی نامور کاروباری و سیاسی شخصیت حاجی عبدالرزاق اچانک انتقال کر گئے ہیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ آپ عرصہ 40 سال سے برطانیہ کے شہر ہڈز فیلڈ میں مقیم تھے جہاں قیام کے بعد آپ نے محنت مزدوری کرتے ہوئے ایک بیڈ فیکٹری کا آغاز کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے یورپ و برطانیہ میں مقبول ہو گئی۔ حاجی رزاق آزاد کشمیر ڈڈیال کے رہنے والے تھے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے آپ کی ہمیشہ گراں قدر خدمات رہیں۔ آپ مسلم کانفرکس کے ایک انتہائی ہمدرد کارکن تے اور سردار عتیق احمد خان کو مسلم کانفرنس سمیت کارکنان کے بارے میں مفید مشورے دیتے تھے۔ حاجی عبدالرزاق آزاد کشمیر اور پاکستان کی ترقی کے لئے ہمیشہ فکرمند رہتے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ڈڈیال میں بیرونی سرمایہ کاروں کو دعوت دی اور خود بھی کاروبار کرنے کی کاوشیں کرتے رہے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ہمیشہ مخلصانہ کاوشیں کیں اور برطانوی ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ مل کر برطانوی ایوانوں میں آواز بلند کرنے کی کوشش کی۔ آپ نے برطانوی ممبر پارلیمنٹ جیسن مارکاٹنی کی قیادت میں برطانوی پاکستانی حصافی ارشد رجپال اور وقار ملک کے ہمراہ آزاد کشمیر و پاکستان کا ایک کامیاب دورہ کیا اور زلزلہ متاثرین کی نوشہرہ ڈڈیال، میرپور میں مالی مدد بھی کی۔ ممبر آف پارلیمنٹ جیسن مارکاٹنی نے پاکستان کا دورہ کرنے کے بعد برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے زبردست خطاب کیا جس میں جیسن نے سردار عتیق احمد خان سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور حاجی رزاق کا ذکر بھی کیا تھا۔ حاجی رزاق کی وفات پر ہڈز فیلڈ برطانیہ کے مختلف شہروں و یورپ میں غم و افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ ہر شخص افسردہ ہوئے بغیر نہ رہ سکا۔ جس کی وجہ حاجی رزاق کی شخصیت تھی۔ آپ انتہائی مخلص نفیس اور درد رکھنے والی شخصیت تھے۔ آپ کی اچانک وفات پر وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری مجید، سابق سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان سمیت دیگر اہم شخصیات کے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ آپ کی میت مانچسٹر سے پاکستان اتوار کو روانہ کر دی جائے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن