فیروز والا: ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، بہن بھائی ہلاک
فیروز والا: ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، بہن بھائی ہلاک
فیروز والا (نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر رچنا ٹاﺅن کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے باعث دو بہن بھائی موقع پر ہلاک۔ ان کا باپ امتیاز احمد اور کزن شدید زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ پٹھان کالونی کے رہائشی امتیاز احمد اپنے ماموں زاد بھائی مقصود احمد اور دو بچوں اقراء16سالہ اور شہباز 8سالہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر رچنا ٹاﺅن کے قریب سڑک عبور کر رہے تھے کہ لاہور سے آنے والے ٹرالہ نے اسے کچل ڈالا جس کے 8سالہ شہباز احمد اور 16سالہ اقراءموقع پر ہلاک جبکہ ان کا باپ اور کزن زخمی ہو گئے۔ فیروز والا پولیس نے ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔
بہن بھائی ہلاک