شاہکوٹ: نہری پانی کے تنازع پر فائرنگ، 2 راہگیر بچیاں ہلاک، 4 زخمی
شاہکوٹ: نہری پانی کے تنازع پر فائرنگ، 2 راہگیر بچیاں ہلاک، 4 زخمی
شاہکوٹ (نامہ نگار) نہری پانی کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے 2 راہگیر کمسن بچیاں سمیرا اور رضوانہ جاںبحق جبکہ ایک بچی سونیا سمیت 4 افراد آصف، لیاقت اور احسان شدید زخمی ہو گئے۔ مقتولین بچیوں کے لواحقین نے نعشیں جی ٹی روڈ پر رکھ کر ٹریفک بلاک کر دی اور زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ شہر کی وارڈ نمبر 15 میں عبدالغفور نامی زمیندار نے ایک شخص زاہد کی باری کا پانی توڑ لیا تو زاہد نے مشتعل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 راہگیر کمسن بچیاں 6 سالہ سمیرا اور 9 سالہ رضوانہ شدید زخمی ہونے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر 8 سالہ سونیا اور آصف، لیاقت اور احسان شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔
2 بچیاں ہلاک