• news
  • image

صدر باراک اوباما نے جنرل ڈیمپسی کو دوبارہ آرمی چیف نامزد کر دیا

صدر باراک اوباما نے جنرل ڈیمپسی کو دوبارہ آرمی چیف نامزد کر دیا

واشنگٹن (اے پی پی) صدر باراک اوباما نے جنرل ڈیمیسی کو دوبارہ آرمی چیف نامزد کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر باراک اوباما نے اپنے ایک بیان میں ایڈمرل سینڈے وینفلڈ کو بھی آئندہ 2سال کیلئے ان کے عہدے پر دوبارہ سے قائم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ صدر نے کہاکہ ایسا اس لیے کیا جا رہا ہے کیونکہ یہ دونوں اپنے کام کو شاندار طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں۔ صدر کا کہنا تھا کہ مطمئن ہوں کہ ان دونوں افسران کی بصیرت اور انتھک محنت سے ہماری قوم محفوظ ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ سینٹ کو چاہئے کہ وہ جلد سے جلد ان کے عہدوں کی منظوری کو یقینی بنائیں۔ واضح رہے کہ 61سالہ جنرل ڈیمیسی کو 2011ءمیں پہلی مرتبہ آرمی چیف کے عہدے پر فائز کیا گیا تھا۔
اوباما/ڈیمیسی

epaper

ای پیپر-دی نیشن