• news

افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں 3 دن باقی، توسیع کے لئے دوبارہ مذاکرات شروع

افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں 3 دن باقی، توسیع کے لئے دوبارہ مذاکرات شروع

پشاور (آن لائن) افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی مدت میں تین دن رہ گئے ہیں تاہم افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی مدت میں توسیع کے لئے دوبارہ مذاکرات شروع کر دئیے گئے ہیں۔ افغان مہاجرین کو رواں سال کے تیس جون تک کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی خیبر پی کے سمیت ملک بھر میں رجسٹرڈ سولہ لاکھ افغان مہاجرین اس وقت 81 کیمپوں اور دیگر علاقوں میں رہائش پذیر ہےں جس میں سب سے زیادہ خیبر پی کے اور قبائلی علاقہ جات میں رہائش پذیر ہے۔ سولہ لاکھ رجسٹرڈ اور دس لاکھ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے ملک وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں تین دن رہ گئے ہیں تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ یو این ایچ سی آر نے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی مدت میں مزید توسیع کے لئے حکومت پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کر دئیے ہیں اور م¶قف اختیار کیا ہے کہ حکومت پاکستان افغان مہاجرین کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔
افغان مہاجرین

ای پیپر-دی نیشن