• news

وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کے لئے ڈراپ باکس سہولت کا آغاز کر دیا

وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کے لئے ڈراپ باکس سہولت کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت خارجہ نے لوگوں کی سہولت کی غرض سے دستاویزات کی تصدیق کے لئے ڈراپ باکس سہولت کا آغاز کر دیا ہے جو بعض کوریئر کمپنیوں کے ذریعے دستیاب ہو گی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ کوریئر کمپنیوں ٹی سی ایس، جیریز، او سی ایس، یو پی ایس اور لیپرڈز کو عام لوگوں کی سہولت کی خاطر دستاویزات وزارت خارجہ اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں اس کے کیمپ آفسز سے تصدیق کے لئے وصول کرنے کا اختیار دیا گیا ہے تاہم ان دستاویزات میں پاور آف آٹارنی شامل نہیں۔ وزارت خارجہ راولپنڈی اسلام آباد اور نواحی علاقوں کے لوگوں کی دستاویزات وصول کرے گی دیگر شہروں کی دستاویزات متعلقہ کیمپ آفسز میں وصول کئے جائیں گے۔ بیان کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، لاہور اور پشاور کے لئے 100 روپے سروس چارجز وصول کئے جائیں گے جبکہ تمام دیگر شہروں کے لئے 200 روپے سروس چارجز وصول کئے جائیں گے۔
ڈراپ باکس سہولت

ای پیپر-دی نیشن